جرائم و حادثات

الکٹرک شاک کے نتیجہ میں شوہر بیوی ہلاک۔ضلع وقار آباد میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد میں الکٹرک شاک کی وجہہ سے شوہر بیوی کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح بومراس پیٹ منڈل کے موضع برہان پور میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق لکشمن (48) اور لکشمی (42) نے برہان پور میں اپنے گھر کے سامنے کپڑے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے تار باندھے تھے۔ اس تار سے برقی کا وائر چھو گیا جس کے نتیجے میں تار میں برقی رو دوڑ گئی

 

اور جیسے ہی وہ اس تار پر کپڑے ڈال رہے تھے الکٹرک شاک کی وجہ سے ان دونوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button