نیشنل
مسلم فریق کی درخواست مسترد۔ کیانواپی مجسد تہہ خانہ میں پوجا جاری رکھنے کا حکم
نئی دہلی: الہٰ آباد ہائیکورٹ نے گیانواپی مسجد کے معاملہ میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ویاس تہہ خانے میں ہندو فریق کی پوجا جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
قبل ازیں وارناسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اس معاملے میں ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنادیا تھا جس کے خلاف مسلم فریق الہٰ آباد ہائیکورٹ سے رجوع ہوا تھا۔ مسلم فریق نے دعویٰ کیا کہ واراناسی کورٹ نے ڈی ایم کو ریسیور مقرر کیا ہے
جو پہلے ہی کاشی وشوناتھ مندر کے رکن ہیں۔ اس لیے انہیں تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم فریق نے یہ بھی کہا ہے کہ دستاویز میں کسی تہہ خانے کا ذکر نہیں ہے۔