جنرل نیوز

نظام آباد پریس کلب پر ویلنس ہاسپٹلس کی جانب سے صحافیوں کیلئے میگا ہیلت کیمپ کا کامیاب انعقاد 

نظام آباد پریس کلب پر ویلنس ہاسپٹلس کی جانب سے صحافیوں کیلئے میگا ہیلت کیمپ کا کامیاب انعقاد

 

نظام آباد:17/ ستمبر (اردو لیکس)نظام آباد پریس کلب پر آج ویلنس ہاسپٹلس کی جانب سے صحافیوں کیلئے ایک میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں 150 صحافیوں بشمول افراد خاندان کی بی پی، شوگر، ای سی جی، 2 ڈی ایکو طبی معائنوں کی جانچ کی گئی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جن میں انٹرنیشنل کارڈیالوجیسٹ ڈاکٹر سائی رام،ڈاکٹر پرشانت ریڈی یورولوجیسٹ، ڈاکٹر کرن کمار نیورولوجیسٹ،ڈاکٹر سمپا دنانے صحافیوں اور ان کے افراد خاندان کی تشخیص کی اور علاج و معالجہ کیلئے ادویات تجویز کی۔اس ہیلت کیمپ میں ویلنس ہاسپٹل وائس پریسیڈنٹ بی اشوک کمار، ونود کمار اسسٹنٹ جنرل منیجر آپریشنس کے علاوہ ڈیوٹی میڈیکل آفیسر س کے دو ممبرس، نرسنگ اسٹاف 2، ٹیکنیشن 2،اس میگا کیمپ میں اپنی خدمات انجام دی۔نظام آباد پریس کلب کی جانب سے ویلنس ہاسپٹلس کے ڈاکٹرس اور عملے کو شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب رام کرشنا، سکریٹری بی شیکھر، آرگنائزنگ سکریٹری ایم موہن کے علاوہ سینئر جرنلسٹس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button