اسپشل اسٹوری

گجرات اسمبلی انتخابات : سات ارب پتی امیدوارمیدان میں۔ پانچ کا تعلق بی جے پی سے، زیادہ تر نے دسویں کے بعد پڑھائی بھی نہیں کی

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم عروج پر ہے۔ اس الیکشن میں سات ارب پتی میدان میں ہیں جن میں سے پانچ بی جے پی اور دو کانگریس کے ہیں۔
2012 کے گجرات اسمبلی انتخابات میں صرف دو امیدوار ایسے تھے جن کے پاس 100 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد تھی۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بھی 100 کروڑ سے زیادہ اثاثہ رکھنے ووالے سات امیدواروں نے الیکشن میں مقابلہ کیا تھا۔
گاندھی نگر کے مانسا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار جینتی پٹیل اس الیکشن میں سب سے امیر امیدوار ہیں۔ پٹیل نے پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کردہ انتخابی حلف نامہ میں اپنی جائیداد 661.28 کروڑ روپے بتائی ہے۔ اس میں 64 سالہ جینتی پٹیل کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ آنندی بین جینتی بھائی پٹیل کی جائیداد بھی شامل ہے۔
اس حلقے میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے امیدواروں کے پاس کل اثاثہ جات ایک کروڑ روپے ہیں۔ پٹن ضلع سے سدھ پور کانگریس کے امیدوار چندن جی ٹھاکر کے پاس 367.89 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ بی جے پی کے 61 سالہ بلونت سنگھ راجپوت، جو ٹھاکر سے مقابلہ کر رہے ہیں کے پاس 266 کروڑ روپے کے منقولہ اثاثے اور 101 کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button