جرائم و حادثات

امریکہ میں سڑک حادثہ تلنگانہ کی لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔ امریکہ میں رونما سڑک حادثہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔یہ لڑکی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ میں مقیم کی جس کی شناخت سومیہ کے طور پر کی گئی ہے اور اس کا تعلق یادگری گٹا کے مضافات میں واقع یادگیری پلے سے بتایا گیا ہے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق سومیہ امریکہ میں سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔‌یہ لڑکی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ میں مقیم تھی اور وہاں پارٹ ٹائم جاب بھی کر رہی تھی۔

 

لڑکی کی موت کی اطلاع ہے ساتھی اس کے گھر والے غمزدہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button