جرائم و حادثات

رانگ روٹ پر جانے والی دو بائیک میں تصادم _ دو افراد ہلاک _ نظام آباد ضلع میں حادثہ

نظام آباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں قومی شاہراہ پر دو بائیک ٹکرانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے یہ حادثہ رانگ روٹ میں جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ یہ حادثہ جمعرات کی سہ پہر کو اس وقت پیش آیا جب دو،  بائیک 44 قومی ہائی وے پر سداپلی سی ایم سی کے سامنے ٹکرا گئے۔ اس حادثہ میں ڈچپلی منڈل کے سداپلی کا  22 سالہ اجئے اور یانم پلی کا  52 سالہ سائیلو کی موت ہوگئی۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ   دونوں کھیت کا کام کرنے کے بعد واپس ہورہے تھے کہ سی ایم سی کے سامنے یوٹرن راستہ بند ہونے کی وجہ سے غلط راستے میں چل پڑے ۔جس کی وجہ دو بائیک آپس میں ٹکرا گئیں۔ ڈچ پیلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button