جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ چلتی کارمیں لگی آگ

حیدرآباد: رنگاریڈی ضلع کے پداعنبرپیٹ، آوٹررنگ روڈ پر چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔یہ کار اے پی کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔کار میں آگ کو دیکھ کر اس کو چلانے والے نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار کو سڑک کے کنارے روک کر اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جس کے نتیجہ میں تمام کی جان بچ گئی۔ اطلاع پر فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے کار کی آگ کو بجھانے کاکام کیا۔سمجھاجاتا ہے کہ کار کے انجن میں یہ آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button