انٹر نیشنل

ریاض اور مکہ میں بارش کے حوالے سے الرٹ، عوام کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کے اور شہروں کی طرح سعودی عرب میں بھی غیر موسمی بارش کا سلسلہ چل رہاہے۔ خراب موسم کی پیش قیاسی پر منگل کے زور ایک دن کے لئے تمام اسکولز کو بند بھی رکھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں تازہ اپڈیٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے دارالحکومت ریاض میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے

 

جبکہ مکہ مکرمہ میں مرکز کے نگراں نے آئندہ دو دنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاض ریجن، الدرعیہ، حریملا، رماح، ضرما، الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقرا، مرات، ثادق میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کا امکان ہے۔الاخباریہ چینل کے پروگرام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں موسمیات کے نگراں طلال الحازمی نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں آنے والے دو دنوں میں بارش متوقع ہے۔

 

انہوں نے مکہ شہر اور اس کے اطراف رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بارش اور اس کے اثرات سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اور موسمی حالات سے آگاہ رہیں۔واضح رہے کہ ان دنون مکہ مکرمہ مین بہت بڑی تعداد میں عمرہ زائرین موجود ہیں۔ انھیں بھی چاہئے کہ وہ اپنی قیام گاہون سے حرم آنے جانے اور دوران طواف میں پھسلن وغیرہ سے بچین اور احتیاط برتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button