مبارکباد

محمد نعمان چاند کی انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں امتیازی کامیابی 

نارائن پیٹ : 12 اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن کی جانب سے آج جاری کردہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025-26 کے نتائج میں نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن جناب الحاج عبدالمجید چاند صاحب مرحوم کے نبیرہ ماسٹر محمد نعمان چاند ولد غلام دستگیر چاند نے تلنگانہ گورنمنٹ اقلیتی اقامتی کالج ٹمریز نارائن پیٹ سے انٹرمیڈیٹ سال اول (بائی پی سی گروپ) میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 440 کے منجملہ 340 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 2664101251 ہے۔

 

ان کی اس کامیابی پر موصوف کے بڑے چچا محمد تقی چاند اور چھوٹے چچا حافظ محمد صادق چاند (نمائندہ اردو لیکس نارائن پیٹ) اور اہل خانہ و رشتےداروں نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button