مبارکباد

نارائن پیٹ کی طالبہ ماہین بیگم کی شاندار کامیابی، انٹرمیڈیٹ میں 435 نمبرات حاصل کر لیے

نارائن پیٹ : 12 اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن کی جانب سے آج جاری کردہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025-26 کے نتائج میں نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن جناب رفیق الدین صاحب انپور کی دختر جہانگیر ماہین بیگم نے ایس وی ایس جونئیر کالج نارائن پیٹ سے انٹرمیڈیٹ سال اول میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 440 کے منجملہ 435 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 2664101268 ہے۔واضح رہے کے طالبہ جناب امیرالدین صاحب ایڈوکیٹ انپور کی حقیقی بھتیجی ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ و رشتےداروں نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button