مبارکباد
محمد سمیع الدین تاج نے انٹرمیڈیٹ میں 911 نمبرات حاصل کر لیے
نارائن پیٹ : 12 اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکشن کی جانب سے آج جاری کردہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025-26 کے نتائج میں نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن جناب محمد قاسم صاحب تاج مرحوم کے نبیرہ ماسٹر محمد سمیع الدین تاج ولد شرف الدین صاحب تاج (حال مقیم حیدرآباد) نے سری گایتری جونئیر کالج مہدی پٹنم حیدرآباد سے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں ریاستی سطح پر امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1000 کے منجملہ 911 نشانات حاصل کئے ہیں جن کا ہال ٹکٹ نمبر 2660209799 ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ و رشتےداروں نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔



