یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض کے سی بی ایس ای (CBSE) 12وین جماعت کے شاندار نتائج

ریاض ۔ (پریس نوٹ) یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض نے تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے سی بی ایس ای (CBSE) کے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں حسب سابق شاندار کامیابی حاصل کی۔ اسکول کی بہترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مختلف مضامین میں مجموعی طور پر 25طلبا نےپرفیکٹ سینٹم
یعنی(100 میں سے 100 نمبر) حاصل کیے گئے ہیں ۔ امسال امتحانات میں کل 130 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 90 فیصد طلبہ ڈسٹنکشن کے ساتھ فرسٹ کلاس پاس ہوئے۔اسکول کے ٹاپرز کی بات کی جائے تو اسکول میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ میں زینب سلیم نے95.60 فیصد نمبروں کے ساتھ اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی
جبکہ اسٹیسی رینٹ 95.40 فیصد نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں تو وہیں حنا مجیب نے 94.20 فیصد نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی مضامین کے اعتبار سے بہترین کارکردگی کا اظہار کرتے ہوئےکئی طلبہ نے مختلف مضامین میں 100 میں سے 100 نمبر حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان مضامین میں انگریزی مضمون میں آٹھ طلبہ نے 100 نمبر حاصل کیے تو بائیولوجی میں تین طلبا نے مکمل نمبر حاصل کیے ۔
وہیں بزنس اسٹڈیز میں دو طلبا نے صد فیصد نمبر حاصل کئے۔تو اکنامکس میں بھی دو طلبا نے 100 نمبرات حاصل کئے۔ جبکہ فائین آرٹس میں چھے طلبا نے 100 نمبرات حاصل کئےتو کمپیوٹر سائنس کے بھی چھے طلبا نے 100 نمبرات حاصل کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔
ریاضی اور جسمانی تعلیم میں حنا مجیب نے ریاضی میں 98 اور راشد خان نے جسمانی تعلیم میں 98 نمبر حاصل کیے ۔ اسکول کی پرنسپل اور بانئی مدرسہ محترمہ عاصمہ سلیم نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ، والدین اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اس کامیابی کواساتذہ و والدین کی مسلسل محنت اور تعاون کا نتیجہ
قرار دیتے ہوئے کہا کہ یارا انٹرنیشنل اسکول، جو کہ ایک ‘نیبٹ’ (NABET) سے منظور شدہ ادارہ ہے، خطے میں اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ہر سال کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے پر گامزن ہے۔



