انٹر نیشنل

حرمین ٹرین کے ذریعے اب تک 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج کو سفر کی سہولت فراہم۔ سعودی ریلوے کی بہترین کارکردگی ثبوت 

ریاض ۔ کے این واصف

جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرین سروس حجاج و زائرین کے لئے ایک بے حد سہولت بخش سروس ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق سعودی ریلوے (سار) نے حج سیزن 2026 کے لیے آپریشنل پلان کے اعلان کے بعد اب تک حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے 2 ہزار 900 ٹرپس کے ذریعے 6 لاکھ 70 ہزار عازمین حج کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

آپریشنل پلان عازمین حج کی بڑھتی ہوئی آمد کے ساتھ ہم آہنگ ہے، یہ اعداد و شمار سعودی ریلوے کی عازمین کی خدمت کے لیے ابتدائی تیاری اور دیگر اداروں اور سسٹم کے ساتھ کو آرڈینیشن کو ظاہر کرتے ہیں۔

 

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق سعودی ریلوے پورے حج سیزن میں بڑی تعداد میں عازمین کی موومنٹ کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے اعلٰی ترین تیاری کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

 

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 5 ہزار 300 ٹرپس کے ذریعے عازمین حج کو سفری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

 

جدہ، مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ٹرین سروس عازمین و زائرین کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت ہی نہین فراہم کرتی بلکہ یہ سروس ان کا وقت بھی بچاتی ہے۔

 

واضح رہے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کا یہ سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button