ایڈوکیٹ معز الدین کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اسدالدین اویسی

حیدرآباد ۔صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حیدرآباد کے ریڈ ہلز علاقے میں ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتی ہے۔
صدر مجلس نے کہا کہ مرحوم معزالدین ایک بہادر وکیل تھے اور ان سے شخصی واقفیت بھی تھی۔ انھوں نے کمشنر پولیس حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ قتل کے اصل سازشیوں اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
بیرسٹر اویسی نے مقتول کے فرزند ایڈوکیٹ فرحان اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔اسی دوران مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مقتول سینئر اڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے مکان پہنچ کر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ خواجہ معزالدین پر کار میں سوار ہوتے وقت ایک منصوبہ بند حملہ میں ہلاک کردیئے گئے تھے۔ بیرسٹر اویسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کے ساتھ اس قتل کے اصل سازشی کو بھی فوری گرفتار کیا جائے۔



