کاماریڈی کے نئے ڈی ای او ملیکارجن کی ٹی ٹی یو کی جانب سے تہنیت

کاماریڈی کے نئے ڈی ای او ایل۔ ملیکارجن کی ٹی ٹی یو کی جانب سے شال پوشی یادگار ڈائری کے ذریعہ پُرتپاک استقبال
کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ)ضلع کاماریڈی میں حال ہی میں تبادلے پر تعینات ہونے والے ضلعی تعلیمی افسر (ڈی ای او) جناب ایل۔ ملیکارجن کا تلنگانہ ٹیچرز یونین (ٹی ٹی یو) ضلع کاماریڈی شاخ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔یونین کے عہدیداروں نے انہیں شال اوڑھا کر اعزاز بخشا اور ٹی ٹی یو کی یادگاری ڈائری پیش کی
۔ اس موقع پر قائدین نے نئے ضلعی تعلیمی افسر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع میں تعلیمی نظام مزید مستحکم ہوگا اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے
۔اس موقع پر ٹی ٹی یو ضلع صدر ایم ڈی مجیب الدین، جنرل سکریٹری کامبلے گوپال، آرگنائزنگ سکریٹری پاندرے سرینواسولو، خواتین سکریٹری شاہدہ پروین، نائب صدر عشرت سلطانہ، انتیودئے، ناگ ناتھ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے



