جرائم و حادثات

مسلم خواتین کے خلاف  توہین آمیز ریمارکس۔ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف  شکایت

حیدرآباد: گوشہ محل کے رکن اسمبلی  ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مسلمانوں خاص طورپر مسلم خواتین سے متعلق  توہین آمیز ریمارکس پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی

 

ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ  رکن اسمبلی کے بیانات پر مشتمل ویڈیوز حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمس پر وائرل ہوئے جس کے باعث مسلم برادری  میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایسے بیانات

 

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وائرل ویڈیوز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔شکایت کنندہ نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم

 

آہنگی برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔واضح رہے کہ اس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مسلمانوں کے تعلق سے بیہودہ بات کی تھی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button