جرائم و حادثات
حیدرآباد میں آدھی رات کو بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں جمعرات کی رات دیر گئے "آپریشن کوچھ operation kavach” کے تحت بڑے پیمانے پر تلاشی مہم انجام دی گئی۔
شہر میں رات اچانک گاڑیوں کی اچانک تلاشی مہم سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم پولیس نے بتایا کہ کمشنر پولیس وی سی سجنار کی ہدایت پر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ قبل ازیں بھی شہر میں بڑے پیمانے پر اس طرح کی مہم انجام دی گئی تھی.
نئے شہر کے علاوہ پرانے شہر کے کئی مقامات پر پولیس نے اس آپریشن کے تحت گاڑی سواروں کو روک کر دستاویز کی جانچ کی۔ یہ مہم رات دیر گئے تک جاری رہی جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران
نے بھی حصہ لیا قواعد کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔



