تلنگانہ

بھینسہ کے عبدالاحد مئوظف مدرس نے 64 سال کی عمر میں ریاستی شوٹنگ مقابلہ میں تیسرا مقام اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

انسان اپنی عمر کے کسی میں حصہ میں کامیابی کے ذریعہ مقام حاصل کرسکتاہے۔

بھینسہ کے عبدالاحد مئوظف مدرس نے 64 سال کی عمر میں ریاستی شوٹنگ مقابلہ میں تیسرا مقام اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

 

بھینسہ 27/جون (اظہر احمد خان) کسی بھی انسان کی سچی محنت لگن جستجو اور جدوجہد کامیابی کی اصل ضامن ہے اور انسان کسی بھی عمر میں داخل ہوجائے اسکی پوشیدہ قدرتی صلاحیتیں اجاگر ہوہی جاتی ہے

 

اسی طرح تلنگانہ کے بھینسہ شہر کے جناب عبدالاحد صاحب مئوظف مدرس 64 سالہ جاریہ سال حج کی ادائیگی کے فورا بعد ریاست میں 20 / جون سے جاری تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ بارویں تلنگانہ اسٹیٹ فضائی شوٹنگ چیمپئن شب مقابلہ میں حصہ لیکر تیسرا مقام حاصل کرتے ہوئے تمام کو حیران کردیا

 

مذکورہ مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر جناب عبدالاحد صاحب 64 سالہ (بھینسہ) کو شیام سنگھ یادو سابقہ ایم پی اور امت سانگھی تلنگانہ رائفل اسوسی ایشن صدر اور دیگر اہم و معزز شخصیتوں کے ہاتھوں کانسے کا تمغہ (Bronze medal) عطا کیا گیا جس پر بھینسہ شہر اطراف و اکناف میں موجود دوست احباب رشتہ داروں بہی خواہوں کی جانب سے مبارکبادیوں اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے

 

یہاں اس کا ذکر بےمحل نہ ہوگا کہ عبدالاحد صاحب 64 سالہ نسل نو کے لیے ایک رول ماڈل ہے کیونکہ نوجوان نسل عبدالاحد صاحب کے جذبہ اور لگن کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا کے کسی بھی مسابقی مقابلوں میں حصہ لیکر اپنا اور اپنے والدین ، شہر اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button