نیشنل

بندروں کا خوف۔نوبیاہتا دلہن پہاڑی سے گر کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ضلع توتوکوڈی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف ایک ماہ بعد ایک نو بیاہتا دلہن پہاڑی مندر سے حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بندروں کے

 

اچانک گھیر لینے سے وہ خوفزدہ ہو گئی اور توازن کھونے کے باعث نیچے جا گری۔پولیس کے مطابق ساؤتھ تھٹانکولم علاقے کی انیتا (24) کی شادی ایک ماہ قبل سریش (29) سے ہوئی تھی جو بیرونِ ملک ملازمت پیشہ بتائے گئے

 

ہیں۔شادی کے بعد یہ جوڑا کلوگوملائی میں واقع کلوگسالامورتی مندر میں درشن کے لیے گیا تھا۔ مندر میں پوجا کرنے کے بعد دونوں پہاڑی پر واقع اُچّی پلّیار مندر پہنچے۔وہاں دونوں بندروں کو پھل کھلا رہے تھے کہ اچانک بندروں نے انہیں گھیر لیا۔

 

بندروں کو دیکھ کر انیتا شدید خوفزدہ ہو گئیں توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پہاڑی سے نیچے گر گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔اپنی آنکھوں کے سامنے بیوی کو کھونے پر شوہر سریش غم سے نڈھال ہو کر زار و قطار رونے لگا

 

اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button