انٹر نیشنل

شعیب اختر کے بھائی کی نمازِ جنازہ میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے مبینہ وابستہ افراد کی موجودگی پر تنازعہ

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر کی نمازِ جنازہ میں کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے مبینہ طور پر وابستہ افراد کی موجودگی کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ایسے افراد کو دیکھا گیا ہے جنہیں مختلف رپورٹس میں لشکرِ طیبہ یا اس کی مبینہ سیاسی شاخ سے وابستہ بتایا گیا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق جنازے میں لشکرِ طیبہ کے مبینہ ڈپٹی چیف سیف اللہ قصوری، جسے بھارتی حکام پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہیں، کے علاوہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر انعام الرحمٰن اور دیگر قایدین بھی شریک تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو حافظ سعید سے منسلک سیاسی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

 

شاہد اختر چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ تاہم جنازے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کی موجودگی پر انہوں نے تاحال کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا ہے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button