نیشنل

ابوظہبی :ہندوستانی خاتون نے مارا 64.9 کروڑ کا جیک پاٹ

نئی دہلی: ابوظہبی کے مشہور بگ ٹکٹ ڈرا میں ایک ہندوستای خاتون نے جیک پاٹ جیت کر 25 ملین درہم (تقریباً 64.9 کروڑ بھارتی روپے) اپنے نام کر لیے۔دہلی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ کنیکا اروڑا نے متحدہ عرب امارات کے

 

دارالحکومت ابوظہبی میں ہر ماہ منعقد ہونے والے بگ ٹکٹ ڈرا میں یہ شاندار انعام جیتا۔انعام جیتنے کے بعد کنیکا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں پہلی بار اس خبر کا علم ہوا تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں اور کچھ دیر تک انہیں

 

سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہو گیا ہے۔ ان کے بقول، "میرے پاس الفاظ ہی نہیں تھے۔ جب تصدیق ہوئی کہ واقعی میں نے اتنی بڑی رقم جیتی ہے تو میری خوشی کی کوئی حد نہیں رہی۔”انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اکثر مذاق یا

 

گفتگو میں یہ سوچتے تھے کہ اگر کبھی اتنی بڑی انعامی رقم مل جائے تو کیا کریں گے لیکن جب حقیقت میں یہ رقم مل گئی تو اب سمجھ نہیں آ رہا کہ اس کا استعمال کہاں سے شروع کریں۔کنیکا نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے سب سے

 

پہلے ایک نیا گھر خریدنا چاہتی ہیں، جبکہ باقی رقم کا ایک حصہ اپنے خاندان کی ضروریات اور فلاح پر خرچ کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی دکان کے منیجر نے بگ ٹکٹ ڈرا میں 20 ملین درہم کا انعام جیتا تھا۔بگ ٹکٹ متحدہ

 

عرب امارات کی مقبول ترین ماہانہ رافل (لاٹری) اسکیموں میں سے ایک ہے، جس کا آغاز 1992 میں ہوا تھا۔ اس وقت پہلی انعامی رقم 1 ملین درہم تھی۔بگ ٹکٹ ملینیئر ڈرا میں شرکت کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت 500 درہم ہے۔ منتظمین کے

 

مطابق ٹکٹ آن لائن یا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور العین ایئرپورٹ پر موجود کاؤنٹرس سے خریدے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button