جرائم و حادثات

نظام آباد میں ٹرانسفارمروں سے کاپر کوائیل سرقہ کرنے والا بین ضلعی گینگ بے نقاب، 7 ملزمین گرفتار

ٹرانسفارمروں سے کاپر کوائیل سرقہ کرنے والا بین ضلعی گینگ بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار

پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی کی آرمور پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس

نظام آباد:7/ جولائی (اردو لیکس)پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے آرمور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسفارمروں سے کاپر کوائیل سرقہ کی واردات میں ملوث ایک بین ضلعی گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت کارے ونود کمار، اندراسی نوین، گنجولا ایشور، باجا ہری پرساد، کارے وجے کمار، مولا درگا پرساد ریڈی اور عبدالوسیم احمد عرف ”تلی بابا” کے طور پر ہوئی ہے۔ سارقین مختلف علاقوں میں برقی ٹرانسفارمروں سے تانبے کے کاپر کوائیل سرقہ کرتے تھے جبکہ ساتواں ملزم ایک ا سکراپ ڈیلر ہے جس پر چوری شدہ تانبہ خریدنے اور ملزمان کو اس جرم کی ترغیب دینے کا الزام ہے

 

۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان دن کے وقت ا سکراپ خریدنے کے بہانے مختلف دیہاتوں میں نصب برقی ٹرانسفارمروں کی نشاندہی کرتے اور رات کے وقت ان سے تانبے کی کنڈلیاں چرا لیتے تھے۔ بعد ازاں یہ چوری شدہ تانبا ارمور کے سکریپ ڈیلر عبدالوسیم عرف تلی بابا کو فروخت کیا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق یہ گینگ ویلپور، بالکنڈہ، مینڈورہ، بھیمگل، آرمور اور یرگٹلا پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں سرگرم تھا

 

۔ ملزمان کی گرفتاری سے مجموعی طور پر 19 سرقہ کے مقدمات حل ہوئے ہیں، جن میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو آج صبح ویلپور پولیس اسٹیشن حدود میں پداگل گاؤں کے قریب پرانی بی ٹی روڈ پر ریلوے پل کے نزدیک گرفتار کیا، جبکہ ا سکراپ ڈیلر عبدالوسیم عرف تلی بابا کو آرمور سے حراست میں لیا گیا۔

 

ملزمان کے قبضے سے ایک بجاج میکسیما ٹرالی آٹو، ہونڈا شائن موٹر سائیکل، یاماہا اسکوٹی، ایک بجاج ڈسکور موٹر سائیکل، پانچ موبائل فون، چوری میں استعمال ہونے والے اوزار اور تقریباً 74 کلوگرام کوپر کوائیل برآمد کی گئی۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے بتایا کہ عبدالوسیم عرف تلی بابا کے خلاف سرقہ کا مال خریدنے کے متعدد سابقہ مقدمات بھی درج ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس کامیاب کارروائی میں آرمور رورل سرکل کے سی آئی جی جان ریڈی، ویلپور ایس آئی بی سنجیو، بالکنڈہ ایس آئی کے شیلندر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button