حج بیت اللہ کی سعادت پر عمران شہزاد کوسابق رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے تہنیت

حج بیت اللہ کی سعادت پر عمران شہزاد کوسابق رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کی جانب سے تہنیت
نظام آباد:7/ جولائی (اردو لیکس) حج و عمرہ کی مقدس سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر بی آر ایس ٹاؤن میناریٹی سیل کے صدر عمران شہزاد کا سابق رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے ان کی رہائش گاہ پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عمران شہزاد کی شال پوشی اور گل پوشی کرتے ہوئے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی
۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ حج و عمرہ کی سعادت ہر مسلمان کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمران شہزاد کی عبادات، حج اور عمرہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں صحت و تندرستی، درازی عمر اور مزید سیاسی، دینی و سماجی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا کرے۔
عمران شہزاد نے اس موقع پر سابق رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا اور تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت، عزت افزائی اور نیک تمناؤں کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیر و برکت، امن و سلامتی اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے
۔اس موقع پر بی آر ایس کے قائدین ثناء اللہ، عبدالمتین جوبلی، عبدالباری، عمران سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے عمران شہزاد کو حج و عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



