این آر آئی

انوارالعلوم ملبورن آسٹریلیا کا مفتی خلیل احمد نے آن لائن افتتاح کیا، مولانا سلطان احمد نقشبندی کا خطاب

علم اسلام کی حیات دین کا ستون

انوارالعلوم ملبورن آسٹریلیا کا مفتی خلیل احمد نے آن لائن افتتاح کیا، مولانا سلطان احمد نقشبندی کا خطاب

 

ملبورن آسٹریلیا 21 نومبر (بذریعہ ای میل) انوارالعلوم آسٹریلیا کا مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ نے مدینہ منورہ سے بذریعہ آن لائن افتتاح انجام دیا۔ امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد جو ان دنوں بغرض ادائیگی عمرہ و زیارت مدینہ منورہ کے ضمن میں حجاز مقدس کے سفر پر ہیں، مدینہ منورہ سے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبادات، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور معاشرت کا تعلق علم سے ہے۔ اگر علم دین ہے تو سب صحیح ہے، ورنہ سارے معاملات میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے،

 

مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ انوارالعلوم کے نام سے آسٹریلیا جیسے ملک میں دینی ادارہ قائم کیا جارہا ہے، جس سے نسلوں کی حفاظت ہوگی اور ان تک دین پہنچے گا اور اس کی ابتدا تعلیم قرآن سے، امتحان قرآت سیدنا امام عاصم کوفی اور دیگر بنیادی اسلامی تعلیمات سے ہورہی ہے۔ امیر جامعہ نظامیہ نے اپنی جانب سے اس ضمن میں ممکنہ تعاون کی پیشکش کی

 

۔ مفتی خلیل احمد نے کہا کہ آسٹریلیا میں دینی ادارہ کو آگے بڑھانے کی مکمل کوششیں کی جائی گی۔ ملبورن آسٹریلیا میں جلسہ کی نگرانی مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ و خطیب مسجد جلو خانہ لاڈ بازار نے کی۔ مولانا سلطان احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے تم اہل علم سے سوال کرو، اگر تم کوئی چیز نہیں جانتے ہو۔ حضور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ علم اسلام کی حیات اور دین کا ستون ہے

 

۔ آسٹریلیا جیسے ملک میں خاص طور پر حیدرآبادیوں عام طور پر ہندوستانیوں کیلئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے کہ ان کی اور ان کی آل اولاد کے لئے جامعہ نظامیہ جیسے عظیم ادارہ کی جانب سے اس کی شاخ کا افتتاح عمل آیا ہے۔ اس جلسہ میں سید شاہ رفیع الدین قادری الجیلانی، سید حفیظ الدین، سید شاہ ندیم الدین قادری، سید عامر محی الدین دیگر احباب نے شرکت کی

 

۔ جلسہ کی کارروائی خواجہ محمد سراج محی الدین افتخاری عادل پاشاہ نے چلائی۔ جلسہ کا اختتام مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی کے صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button