جرائم و حادثات
تلنگانہ میں نوجوان کی خودکشی۔ وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا ذمہ دار

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی اس نے اپنی موت کیلئے وزیر اعظم کو ذمہ دار قرار دیا۔
راجنہ سرسلہ ضلع کے ایلا ریڈی پیٹ منڈل کے گاؤں راچرلہ گولا پلی میں ایک نوجوان نے پھانسی لےلی۔اس نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس کو مقام واقعہ سے ایک خودکش نوٹ ملا جو تلگو زبان میں لکھا ہے۔ اس نوٹ میں نوجوان نے اپنی موت کا ذمہ دار ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس نے نوٹ میں یہ بھی گزارش کی ہے کہ اس کے گھر والوں کو پریشان نہ کیا جائے اور اس کی آخری رسومات روایات کے مطابق ادا کی جائیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا
اور نوجوان کے خودکش نوٹ میں کیے گئے دعوؤں اور خودکشی کی اصل وجہ جاننے کے لیے تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




