نیشنل

مسلمانوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کی جائے: محمد علی شبیر

مسلمانوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کی جائے: محمد علی شبیر

نئی دہلی، 25 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ)تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کہا ہے کہ مسلمانوں سمیت ملک کے تمام کمزور طبقات کے آئینی حقوق، جمہوری اقدار اور حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لئے تمام طبقات کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

 

وہ ہفتہ کے روز نئی دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ “مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ پر نئی دہلی ڈیکلریشن” کے عنوان سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 

اجلاس میں ملک بھر کے مسلمانوں اور دیگر کمزور طبقات کے آئینی حقوق کے تحفظ، جمہوری اقدار کی پاسداری اور ووٹ کے حق کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر متعدد مقررین نے خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی (SIR) کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس پورے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دے تاکہ ہر اہل شہری کا حقِ رائے دہی محفوظ رہے۔

 

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بالخصوص مسلمانوں، دلتوں، آدیواسیوں، پسماندہ طبقات اور دیگر کمزور طبقات کے ووٹ کے حق کو کسی بھی قسم کی ناانصافی سے محفوظ رکھتے ہوئے آئین کی روح کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

 

محمد علی شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان کا آئین ہر شہری کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور جمہوری نظام میں ووٹ کا حق سب سے قیمتی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہر جمہوری نظام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ آئینی اقدار، سیکولرزم، سماجی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر آگے آنا ہوگا۔

 

اس اجلاس میں جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی، سابق رکنِ راجیہ سبھا محمد ادیب، سابق مرکزی وزیر خارجہ سلمان خورشید سمیت متعدد ممتاز شخصیات، دانشوروں، وکلاء، سماجی کارکنوں اور مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button