ایجوکیشن

اوٹکور: مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پرائمری اسکول کے طلبہ میں میاٹس کی تقسیم

اوٹکور: مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے پرائمری اسکول کے طلبہ میں مائٹس (چٹائیاں) تقسیم

 

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) شاخ اوٹکور کے ایک وفد نے مقامی پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور وہاں کے بنیادی مسائل اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مجلس کے ذمہ داران نے مشاہدہ کیا کہ دوپہر کے کھانے (مڈ ڈے میل) کے وقت طلبہ کو مناسب نشست نہ ہونے کی وجہ سے ناہموار اور زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانا پڑ رہا تھا، جس سے بچوں کو شدید دشواری کا سامنا تھا۔طلبہ کی اس تکلیف اور صفائی کے مسائل کو محسوس کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین شاخ اوٹکور کی جانب سے فوری اقدام کیا گیا

 

اور اسکول کے تمام بچوں کو باوقار اور صاف ستھرے ماحول میں کھانے کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے معیاری مائٹس (Mats/چٹائیاں) عطیہ کی گئیں۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مجلس کے مقامی قائدین نے کہا: "بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت، صفائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح اور اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے۔ چھوٹے بچوں کا زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے وقت صفائی کا متاثر ہونا تشویشناک تھا

 

، اسی لیے ہم نے یہ چھوٹا سا تعاونی قدم اٹھایا ہے۔ مستقبل میں بھی اسکول اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے فلاحی کام بلا تفریق جاری رہیں گے۔اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے مجلس اتحاد المسلمین کے اس بروقت اور سرپرستانہ اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف بچوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا بلکہ ان کی صحت کی حفاظت میں بھی مدد ملے گی۔

 

اس فلاحی و اجتماعی تقریب میں مجلس اتحاد المسلمین کے درج ذیل اہم ذمہ داران اور فعال کارکنان نے شرکت کی:وقار یونس مجاہد دیسائی(نمائندہ وارڈ ممبر و ٹاؤن جنرل سکریٹری) رحمت اللہ(اوٹکور منڈل جنرل سکریٹری) شاکر خان(اوٹکور ٹاؤن خازن) فاروق نگری فتح علیتقریب کے اختتام پر اسکول کے بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اور مقامی عوام نے بھی اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button