تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش

حیدرآباد: شہر حیدرآطاد کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، بورابنڈہ، یوسف گوڑہ، مشیرآباد، چکڑپلی، آر ٹی سی کراس روڈس، دومل گوڑہ، کواڑی گوڑہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی ۔

 

اسی طرح دونوں شہروں کے کئی مقامات تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش سے قبل کچھ دیر تک کیلئے ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔ بارش کی وجہہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

 

کچھ دیگر علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں آہستہ چل رہی ہیں۔ پانی جمع ہونے والے علاقوں میں ہائیڈرا اور مانسون ٹیمیں حرکت میں آگئی ہیں۔

 

سڑکوں پر جمع پانی کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button