جرائم و حادثات
فوٹو شوٹ جان لیوا ثابت ہوا، فرینڈشپ ڈے پر دو نوجوان سمندر کی تیز لہروں میں غرق
آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سمندر کے اولڈ گنگاورم بیچ پر فرینڈشپ ڈے کے موقع پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں فوٹو شوٹ کے دوران دو نوجوان سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پینڈورتی سے تعلق رکھنے والے آٹو ڈرائیور دامودر، جالاری پیٹ کی رہنے والی نیتو اور ان کے پانچ دیگر دوست اتوار کو فرینڈشپ ڈے منانے بیچ پہنچے تھے۔ اس دوران سمندر میں لہروں کی شدت زیادہ ہونے کے باعث نیتو اور دامودر اچانک لہروں کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں نے دونوں کی تلاش شروع کردی۔ نیو پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔




