انٹرٹینمنٹ

یوٹیوب پر نئے ویڈیوزبنانے والوں کو جھٹکا، مونیٹائزیشن کے قواعد میں بڑی تبدیلیاں

حیدرآباد: یوٹیوب پر نئے چینلز شروع کرکے آمدنی حاصل کرنے کے خواہش مند کریٹرس کے لیے کمپنی نے نئے اور سخت قواعد متعارف کرادیے ہیں۔

 

یوٹیوب نے اپنے پارٹنر پروگرام وائی پی پی کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے نئی رہنمایانہ ہدایات جاری کی ہیں۔ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ان قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق یوٹیوب شارٹس کو روزانہ 200 ارب سے زائد ویوز مل رہے ہیں

 

جبکہ ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنے کا وقت بھی بڑھ کر روزانہ ایک ارب گھنٹے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ اسی تناظر میں مونیٹائزیشن کے لیے نئے قواعد نافذ کیے جارہے ہیں۔

 

یکم فروری 2027 سے نئے قواعد
نئے قواعد کے مطابق یکم فروری 2027 سے وائی پی پی میں شامل ہوکر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کے خواہش مند نئے کریٹرس کو پہلے کے مقابلے میں دوگنی اہلیت حاصل کرنا ہوگی۔لانگ فارم ویڈیوز کے لیے 365 دنوں میں 8,000 گھنٹے واچ ٹائم درکار ہوگا۔

 

فی الحال یہ حد 4,000 گھنٹے ہے۔یوٹیوب شارٹس کے لیے 90 دنوں میں 2 کروڑ (20 ملین) ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔ فی الحال یہ حد ایک کروڑ (10 ملین) ویوز ہے۔ ایک ہزار سبسکرائبرز کی شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ اس وقت وائی پی پی میں شامل 30 لاکھ سے زائد کریٹرس پر یہ نئی انٹری شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔

 

شارٹس سے آمدنی کے لیے نیا اصول
یوٹیوب نے شارٹس کی مونیٹائزیشن سے متعلق بھی ایک نیا اصول متعارف کرایا ہے، جو پرانے اور نئے دونوں کریٹڑس پر لاگو ہوگا۔شارٹس کے ذریعے باقاعدگی سے اشتہاری آمدنی حاصل کرنے کے لیے ہر 90 دن کی مدت میں کم از کم ایک کروڑ (10 ملین) شارٹس ویوز برقرار رکھنا ہوں گے۔

 

اگر ویوز اس حد سے کم ہوجاتے ہیں تو شارٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی عارضی طور پر روک دی جائے گی تاہم اس صورت میں چینل وائی پی پی میں برقرار رہے گا اور کریئیٹرز لانگ فارم ویڈیوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔ دوبارہ 10 ملین ویوز کی حد عبور کرنے کے بعد شارٹس سے ہونے والی آمدنی بحال کردی جائے گی۔

 

فین فنڈنگ اور پریمیم لائٹ
فین فنڈنگ اور یوٹیوب شاپنگ ٹولز کے لیے وائی پی پی کی نچلی سطح کی اہلیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کے لیے 500 سبسکرائبرز، 3,000 گھنٹے واچ ٹائم یا 30 لاکھ شارٹس ویوز کی شرائط برقرار رہیں گی۔دریں اثنا، یوٹیوب کم قیمت والی ’پریمیم لائٹ‘ سبسکرپشن سروس کو عالمی سطح پر دستیاب کررہا ہے۔

 

بھارت میں اس کی ماہانہ قیمت 89 روپے ہے۔یوٹیوب کے مطابق پریمیم لائٹ سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کا 60 فیصد کریئیٹر پول کے لیے مختص کیا جائے گا۔ اس میں واچ ٹائم کی بنیاد پر لانگ فارم ویڈیوز کے کریئیٹرز کو 55 فیصد اور شارٹس کریئیٹرز کو 45 فیصد حصہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button