حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں بچوں کے دل کا مفت آپریشن۔ جانیں تفصیلات

حیدرآباد: نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائریکٹر راہل دیوراج نے بتایا کہ بچوں کے دل کے آپریشن مفت کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نمس میں 13 اگست، جمعرات سے ان سرجریز کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد جن بچوں کو دل کے آپریشن کی ضرورت ہوگی انہیں راجیو آروگیہ شری اسکیم اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
ان کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے ہر سال بچوں کے مفت دل کے آپریشن کیے جارہے ہیں۔نمس کے کارڈیو تھوراسک سرجری شعبے کے سربراہ ڈاکٹر امریشور کی نگرانی میں پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن ڈاکٹر رمنا تنّاشونینی اور ماہرین کی تکنیکی ٹیم کے تعاون سے یہ آپریشن کیے جائیں گے۔
نمس انتظامیہ کے مطابق بچوں کے طبی معائنے نمس کے پرانے بلاک کی پہلی منزل پر واقع سی ٹی سرجری دفتر میں کیے جائیں گے۔ بچوں کو معائنے کے لیے لانے کے لیے کسی پیشگی اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔مزید معلومات کے لیے
040-23489025
پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ کے آس پاس کوئی بھی بچہ عارضہ قلب سے متاثر ہو تو براہ کرم اس بچہ کے والدین یا ذمہ داروں تک یہ اطلاع پہنچا دیں۔



