جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ایک وزیر کے سابق او ایس ڈی پر تاجر پر حملہ کا الزام۔ کیس درج

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ تاجر ہری کرشنا نے جمعرات کو میڈی پلی پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے سابق او ایس ڈی سمنت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔

 

پولیس نے قتل کی کوشش کا مقدمہ (زیرو ایف آئی آر) درج کرکے اسے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق، چنگی چرلا آر ٹی سی کالونی کے رہنے والے ہری کرشنا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو شام تقریباً 5 بجے سمنت نے انہیں فون کرکے کہا کہ فوری طور پر بات کرنی ہے۔ ہری کرشنا نے کہا کہ وہ ابھی گاؤں سے واپس آئے ہیں اور اگلے دن ملاقات کریں گے لیکن سمنت نے ان کی بات نہیں مانی۔

 

بعد میں ہری کرشنا کے دوست رامو نے بھی فون کرکے انہیں آنے کے لیے کہا۔اس کے بعد ہری کرشنا اپنے دوست کرن کے ساتھ اسی رات تقریباً 9:45 بجے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب واقع رامو کے دفتر پہنچے۔ وہاں رامو کے ساتھ سمنت بھی موجود تھا۔شکایت کے مطابق ہری کرشنا کو دیکھتے ہی سمنت غصے میں آگئے اور الزام لگایا کہ وہ ان کے نام کا استعمال کرکے رقم وصول کر رہے ہیں۔

 

مبینہ طور پر سمنت نے گالی گلوچ کرتے ہوئے لوہے کی راڈ سے ہری کرشنا پر حملہ کیا اور اپنے ساتھیوں سے بھی انہیں مارنے کے لیے کہا۔حملے میں ہری کرشنا کے بائیں ہاتھ میں فریکچر اور دیگر چوٹیں آئیں اور انہیں خون کی قے بھی ہوئی۔ صحت یاب ہونے کے بعد ہری کرشنا نے پولیس سے رجوع کیا اور

 

اپنے اوپر حملے کے الزام میں سمنت، پرشانت، ارون کمار ریڈی، کارتک، مہندر ریڈی اور رامو سمیت دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button