جرائم و حادثات
تنہائی کی تلاش میں جنگل پہنچا جوڑا پھر…

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش اننت پور ضلع کے کدریمنڈل میں بتھلاپلی تانڈہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ایک جوڑا تنہائی میں وقت گزارنے کے لیے جنگل کے علاقے میں گیا ہوا تھا جہاں وہ حادثاتی طور پر ٹوٹ کر گرے ہوئے برقی تار کی زد میں آگیا۔ اس حادثے میں فیاض نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ نوجوان لڑکی بھی معمولی طورپر زخمی بتائی گئی ہے۔
برقی کی تار چھوتے ہی نوجوان زمین پر گر گیا اسے دیکھ کر خوف زدہ لڑکی نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔اس کی چیخ و پکار سن کر وہاں موجود بھیڑ بکریاں چرانے والے چرواہے وہاں پر پہنچے اور فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے ان دونوں کو علاج کیلئے اننت پور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



