شادی کی تقریب روک کر دلہن ڈاکٹر شیریں نے کیا مریض کا علاج

نئی دہلی: کیرالا کے کنور ضلع کے پَنور شہر میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب دلہن نے اپنی شادی کی تقریب روک کر بیمار کیٹرنگ ملازماؤں کی مدد کی۔
ڈاکٹر شیرین کی شادی ڈاکٹر رضاز سے ہو رہی تھی تقریب کے دوران کیٹرنگ کا کام کرنے والی دو نوجوان لڑکیاں اچانک بیمار ہوگئیں۔ ایک کی ناک سے خون بہنے لگا، جبکہ دوسری چکر آنے سے گر پڑی۔جب ڈاکٹر شیرین کو اس بات کا پتا چلا تو وہ فوراً اپنی شادی کی تقریب روک کر ان کے پاس پہنچیں۔
انہوں نے تقریباً 15 منٹ تک دونوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ کچھ دیر بعد دونوں کی طبیعت بہتر ہوگئی اور شادی کی تقریب دوبارہ شروع ہوگئی۔دلہن کے اس بروقت اقدام پر دولہا ڈاکٹر رضاز نے ان کی تعریف کی۔ ڈاکٹر شیرین نے کہا ’’میں نے وہاں
کی صورتحال دیکھ کر صرف ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کیا۔ مجھے یہ بھی خیال نہیں تھا کہ کوئی اس کی ویڈیو بنا رہا ہے۔‘‘



