تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کا اہم حکم، صحافیوں کے ایکریڈیشن کارڈز کی میعاد 15 ستمبر تک توسیع

 

حیدرآباد، 25 اگست: تلنگانہ ہائی کورٹ نے صحافیوں کے پرانے ایکریڈیشن کارڈز کی میعاد میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے انہیں 15 ستمبر 2026 تک کارآمد رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ہائی کورٹ نے یہ ہدایت جی او نمبر 252 اور اس میں ترمیم شدہ جی او نمبر 103 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کی۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) سمیت دیگر درخواست گزاروں نے ان سرکاری احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

منگل کو سماعت کے دوران عدالت نے موجودہ ایکریڈیشن کارڈز کی میعاد 15 ستمبر 2026 تک بڑھانے کا حکم صادر کیا، جس سے پرانے کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو مزید راحت حاصل ہوئی ہے۔درخواستوں میں صحافیوں کے ایکریڈیشن نظام میں جی او 252 اور جی او 103 کے ذریعے کی گئی تبدیلیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

عدالت کے تازہ حکم کے مطابق صحافی 15 ستمبر 2026 تک اپنے موجودہ ایکریڈیشن کارڈز استعمال کر سکیں گے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کسی فوری رکاوٹ سے بچاؤ ہوگا۔

اس معاملے کی آئندہ سماعت 15 ستمبر 2026 کو مقرر کی گئی ہے، جس میں عدالت درخواستوں اور حکومت کے جواب پر مزید غور کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button