Uncategorized

حیدرآباد کے چارمینار بس اسٹینڈ کے قریب آگ لگ گئی

حیدرآباد: ہفتہ 29 اگست کی رات تقریباً 2 بجے حیدرآباد کے چارمینار بس اسٹینڈ کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بس اسٹینڈ کے قریب موجود کچرے میں آگ لگنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کچرے سے آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دکھائی دیے جبکہ فائر فائٹرس آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

 

واقعے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے حلقہ چارمینار کے رکن اسمبلی جناب میر ذوالفقار علی نے کہا کہ بس اسٹینڈ کے قریب کچرا ڈالنے کی وجہہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو وہاں گاڑیاں پارک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اس کے باوجود گاڑیاں کھڑی کی جا رہی تھیں۔میر ذوالفقار علی نے کہا کہ وہ

 

جی ایچ ایم سی حکام سے بات کریں گے اور اس مقام کو مستقل طور پر بند کروانے کے اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button