تلنگانہ

مہاراشٹرا میں تلنگانہ کی عادل آباد ضلع پولیس پر حملہ۔ پولیس کی ہوائی فائرنگ!

حیدرآباد: مہاراشٹرا میں تلنگانہ پولیس پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر مقامی افراد نے پتھروں سے حملہ کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع کے کنوٹ علاقے میں عادل آباد ضلع پولیس پر حملہ کیا گیا۔پولیس ایک ملزم شیخ جعفر کو گرفتار کرنے کے لیے چکلی گاؤں پہنچی تھی۔ پولیس کے وہاں پہنچتے ہی مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گاؤں والوں کو منتشر کرکے حالات کو قابو میں کیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس نے واقعے کے سلسلے میں مزید کارروائی اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

عادل آباد ضلع کے بازار ہتنور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رمیش پرشورام گوکلا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام تقریباً 7:30 بجے ناندیڑ ضلع کی کنوٹ تحصیل کے گوکل نگر کے قریب پیش آیا۔

 

بازار ہتنور پولیس اسٹیشن کی حدود سے چوری کیا گیا ایک آٹو رکشا چکلی علاقے میں پایا گیا۔ اس معاملے میں تلنگانہ پولیس کی ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیا۔

 

پولیس ملازمین ملزم کو ہتھکڑی لگا کر ایک خانگی گاڑی میں لے جا رہے تھے کہ اسی دوران بڑی تعداد میں مرد اور خواتین وہاں جمع ہوگئے اور پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا۔الزام ہے کہ ہجوم نے پولیس ملازمین پر حملہ کیا، گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور ملزم کو پولیس کی حراست سے زبردستی چھڑا لیا ذرائع کے مطابق صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس کو ہجوم کو منتشر کرنے ہوائی فائرنگ کرنے پڑی۔

 

پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلانے کے بعد پیر کی دوپہر شیخ جعفر کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔اب پولیس اس واقعے میں دیگر ملزمان کے مبینہ کردار کے ساتھ ساتھ شکایت میں نامزد 50 سے 60 افراد کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button