خطیب محمد عبد الوسیع کی ولیمہ تقریب میں ریاستی وزیر ڈاکٹر واکیٹی سری ہری کی شرکت
خطیب محمد عبد الوسیع کی ولیمہ تقریب میں ریاستی وزیر ڈاکٹر واکیٹی سری ہری کی شرکت
علمائے کرام، سیاسی قائدین، دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت
مکتھل 20/اکتوبر (راست ) مکتھل خطیب محمد عبد القدیر صاحب کے فرزند خطیب محمد عبد الوسیع کی ولیمہ تقریب نہایت خوشگوار اور پُرمسرت ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر واکیٹی سری ہری نے شرکت کرتے ہوئے دلہا خطیب محمد عبدالوسیع کو ازدواجی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران خطیب محمد عبد الوحید شاذ، خطیب محمد عبدالمقتدیر اور خطیب محمد
عبدالرزاق نے ریاستی وزیر ڈاکٹر واکیٹی سری ہری سمیت دیگر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر آر کے میڈیکل کے مالک محمد عمران احمد (رائچور)، محمد ریاض احمد (محبوب نگر) اور سید عظمت اللہ قادری (گلبرگہ) نے بھی شرکت کی اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا –
ولیمہ تقریب میں مہمانوں کی ضیافت اور کھانے کے بہترین انتظامات کی ذمہ داری انجینئر خطیب محمد عبد الرقیب، خطیب محمد عبدالمبین اور خطیب محمد عبدالمعقیت نے بخوبی انجام دی۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں کی سہولت اور ضیافت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
اس پُرمسرت موقع پر علمائے کرام، سیاسی قائدین، دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے دلہا خطیب محمد عبد الوسیع کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کی خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مہمانوں نے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور برکتوں سے مالا مال فرمائے اور دونوں کو زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین۔


