
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے شادی کے 13 سال بعد باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ دونوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی ذاتی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے خیر خواہوں اور قریبی لوگوں کے نام جاری مشترکہ بیان میں دونوں نے لکھا کہ ’’زندگی کا ایک اہم حصہ ساتھ گزارنے کے بعد ہم نے باہمی سمجھ بوجھ اور احترام کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ اگرچہ ہماری شادی ختم ہو گئی ہے، لیکن ہم اچھے دوست اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مخلص والدین بنے رہیں گے۔ ان کی خوشی اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری مشترکہ ترجیح رہے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اینا لیژنیوا (انا کونیڈیلا) پون کلیان کی تیسری اہلیہ ہیں۔ اداکار نے 1997 میں نندنی سے پہلی شادی کی تھی اور 2008 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد اداکار نے 2009 میں اداکارہ رینو دیسائی سے شادی کی، لیکن 2012 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اس شادی سے ان کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا اکیرا نندن اور ایک بیٹی آدھیا۔ 2013 میں اداکار پون کلیان نے روسی نژاد ماڈل اور اداکارہ اینا لیژنیوا (اینا کونیڈیلا) سے شادی کی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2011 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے 30 ستمبر 2013 کو شادی کی تھی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام مارک شنکر پونووچ ہے۔


