جرائم و حادثات

محبوب نگر میں دلخراش سڑک حادثہ۔ سب انسپکٹر اور انکا داماد ہلاک بیٹی زخمی۔ ایک ہفتہ قبل ہی ہوئی تھی شادی

حیدرآباد۔ محبوب نگر ضلع میں ایک برق رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی اس حادثہ میں سب انسپکٹر ان کے داماد اور ڈرائیور کی موت ہوگی جبکہ ان کی بیٹی زخمی بتائی گئی ہے۔یہ حادثہ بھوتپور منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب برق رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

 

اس حادثہ میں سب انسپکٹر 57 سالہ وینکٹ رمنا ان کا داماد 25 سالہ پاون سائی اور ڈرائیور چندرا ہلاک ہو گئے، حادثہ میں سب انسپکٹر کی بیٹی انوشا زخمی ہو گئی انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک سب انسپکٹر کا تعلق ضلع نندیال سے تھا اور وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد

 

اپنی بیٹی اور داماد کو حیدرآباد سے کار میں آبائی مقام لے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاون سائی اور انوشا کی شادی 15 فروری کو اننت پور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button