جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر کا نوجوان کرناٹک کے تالاب میں غرق۔دوستوں کے چیلنج پر پانی میں چھلانگ لگادی تھی۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ دوستوں کے چیلنج کرنے پر ایک نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ غرق ہوگیا۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ واقعہ کب کا ہے۔ اس واقعہ کا انکشاف ہوا آج اس وقت ہوا جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے

 

پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان کرناٹک کے کملاپور، چٹگوپہ گئے ہوئے تھے۔ان میں سے بعض نے شراب پی رکھی تھی۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو اس کے دوستوں کی جانب سے چیلنج کیاگیا جس پر وہ تالاب میں کود پڑا۔ نوجوان کی شناخت ساجد کے طورپر کی گئی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو لینے والے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے ساجد کو بچانے کی درخواست کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://x.com/ChotaNewsTelugu/status/1793484284294029555?t=5mf0SPOyI7NzEl3cjeDJ1w&s=19

Adb1

 

متعلقہ خبریں

Back to top button