جرائم و حادثات

شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والے دلہے کی موت

وجے واڑہ _ 8 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شادی سے چند گھنٹے قبل ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔

 

آندھراپردیش کے  وجیانگر ضلع کا رہنے والا سوریہ راو  شادی سے چند گھنٹے پہلے اتفاقی طور چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔جس کے سبب شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ نوجوان سوریہ راو کی شادی کامہورت چہارشنبہ کی شب 12بجکر 55منٹ کا نکالاگیا۔تمام لوگ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے

 

۔سوریہ راو اپنے مکان کی دوسری منزل پر سورہا تھا کہ اچانک وہ چھت سے توازن کھوکر پڑوس کے مکان کی چھت پر گرپڑا۔اس کو علاج کے لئے فوری طورپر ہاسپٹل لے جایاگیا،وہاں سے بہتر علاج کے لئے اسے سریکاکلم کے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button