نیشنل

مدارس کو گرانا ہماری خواہش یا ارادہ نہیں ہے: چیف منسٹر آسام کا تازہ بیان

حیدرآباد _ یکم ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) آسام میں مدرسوں کے انہدام کا معاملہ سیاسی اور مذہبی دونوں طرح سے کافی ہنگامہ کھڑا کر رہا ہے۔اس کے باوجود اس ریاست کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا شرما کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔انہوں نے سخت انتباہ دیا کہ کسی بھی ایسے مدرسے کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جو ملک دشمن سرگرمیوں کی پناہ گاہ ہو، ۔

چیف منسٹر نے کہا کہ مدارس کو گرانا ہماری خواہش یا ارادہ نہیں ہے۔ کیا جہادی قوتیں انہیں استعمال کر رہی ہیں؟ یہ  ہمارا کام اس کی جانچ کرنا ہے۔ اگر یہ پتہ چلا کہ ان کا استعمال ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے کیا جا رہا ہے اور ان کے آپس میں رابطے ہیں ہم انہیں منہدم کر دیں گے۔ چیف منسٹر ہمنتا بسوا شرما نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس معاملے میں بلڈوزر واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اب تک تین مدرسوں کو تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اسے منہدم کردیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button