جرائم و حادثات

نقاب پوش افراد کا حملہ _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دو بھائیوں کا قتل

جگتیال _ 17 مئی ( اردولیکس) اراضی تنازعہ پر دو پڑوسیوں کے درمیان ہوئے  جھگڑے میں دو بھائیوں کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے بگارام منڈل میں جمعرات کی آدھی رات کو پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بگارام منڈل کے گوپالا پور گاوں میں سرینواس اور مہیش نامی دو بھائیوں کا راستہ دینے کے مسلہ پر پڑوسی سے تنازعہ چل رہا تھا اس مسلہ پر جمعرات کی شام دو پڑوسیوں کے درمیان گرما گرم بحث و تکرار ہوئی۔ اور گاوں والوں نے انھیں سمجھا بجھا کر خاموش کردیا۔

لیکن رات میں پانچ نقاب پوش افراد سرینواس کے گھر میں اس وقت داخل ہونے جب وہ سو رہے تھے نقاب پوش افراد نے کرکٹ بیاٹ اور لوہے کی سلاخ سے دونوں بھائیوں پر حملہ کردیا۔جس میں سرینواس کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ مہیش کوشدید زخمی حالت میں ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں علاج کے دوران جمعہ کی شام اس کی بھی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلی حکام گاوں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور نقاب پوش افراد کی تلاش شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button