انٹر نیشنل

جی میل بند ہونے کی افواہ کا سچ

حیدرآباد۔ سوشل میڈیا پر گزشدتہ کچھ دنوں سے یہ افواہ پھیلائی جارہی تھی کہ گوگل کی جی میل خدمات بند ہوجائے گی۔ ان افواہوں کے درمیان جی میل نے صارفین کو حقائق سے واقف کروانے کیلئے اس سلسلے میں وضاحت پیش کی ہے۔عوام کیلئےراحت کی بات یہ ہے کہ ای میل خدمات بند نہیں ہورہی ہے۔

 

گوگل نے اپنے پیج پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا ‘جی میل یہاں رہنے کے لیے ہے۔’ اس کا مطلب ہے کہ Gmail بند ہونے والا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جی میل کو دنیا بھر میں 180 کروڑ سے زیادہ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سب سے زیادہ مقبول ای میل سسٹم بھی ہے۔

 

اچانک اس طرح کی خبریں وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں جی میل استعمال کرنے والوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی تھی اور وہ پریشان ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button