جرائم و حادثات

بیٹی کی موت کی خبر سنتے ہی باپ کی خودکشی۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: بیٹی کی موت کے چند گھنٹوں بعد باپ نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے خیریت آباد علاقے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق کشور کمار نامی شخص خیریت آباد علاقے میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا‌۔

 

 

اس کی چھوٹی بیٹی پانچ سالہ آرا دھیا کسی مرض کا شکار تھی کافی علاج کروایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اتوار کی شام لڑکی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہو گئی جیسے ہی باپ کو اس بات کی اطلاع ملی وہ غم سے نڈھال ہو گیا

 

 

اور اس نے بیٹی کی موت کے چند گھنٹے بعد ہی خیریت آباد علاقے میں چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button