جنرل نیوز

جمعیت علماء ہند(ارشد مدنی)عادل آباد کے زیراہتمام یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا گیا

عادل آباد جمعیت علماء ہند (ارشد مدنی) کے زیراہتمام صدر جمعیت حافظ افروز خان مصباحی کی زیر نگرانی 75 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ تقریب میں سماجی کارکن محمد قیصر پاشاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر صدر جمعیت حافظ افروز خان ، ذوالقرنین ٹرسٹ کے چیرمین قاری وسیم بیگ، مولانا عبدالرؤف ، حافظ رحیم ، جمیل و دیگر نے قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button