جنرل نیوز

اوٹکور میں جشن یوم آزادی تقاریب

اوٹکور : (اردو لیکس) مستقر اوٹکور میں جشن یوم آزادی ہند تقاریب کا آغاز سب سے پہلے پولیس اسٹیشن پر ہوا۔سب انسپکٹر آف پولیس راملو نے پر چم کشاٸی کی۔اور پولیس عملہ کی سلامی لی۔اس کے علاوہ ملت اسلامیہ ہاٸی اسکول میں جناب خورشید گدوال ناٸب صدر سوساٸٹی نے پر چم کشاٸی کی۔اور منور احمد فاروقی نے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کٸے۔اس کے علاوہ بھی گرام پنچایت دفتر میں سوریہ پرکاش ریڈی سرپنچ نے پرچم کشاٸی کی۔

 

ایم پی ڈی او دفتر میں جناب کالپا ایم پی ڈی او نے اور تحصیلدار دفتر میں تحصیلدار تروپتیا،ایم ای او جناب ونکٹیا اور اردو ہال میں جناب منیر احمد گدوال،جامعہ عاٸشہ سلفیہ میں جناب ضمیر علی امرچنتہ،پی اے سی ایس چیرمین ایم۔بال ریڈی نے پرچم کشاٸی کی۔اس کے علاوہ بھی ٹی ایس ایس پی ایس سی دفتر ،ایس بی آٸی بینک،ضلع پریشد ہاٸی اسکول،ضلع پریشد ہاٸی اسکول اناث تلگو میڈیم،سی یو پی ایس اردو میڈیم اسکول،اور دیگر دفاتر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر پر 75 واں جشن یوم آزادی ہند تقاریب جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر محمد خورشید گدوال ناٸب صدر سوساٸٹی نے کہا کہ جنگ آزادی میں مسلمانوں کی بے انتہا قربانیاں ہیں جس سے یہ ملک آزاد ہوا ہے۔ایسی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔اس موقع پر شہ نشین پر ڈاکٹر لیاقت علی،محمد رفیع،بشیر احمد تاڑپتڑی موجود تھے۔

 

صدر مدرس اساتذہ صاحبین کے علاوہ جشن یوم آزادی کے موقع پر بھر پور حصہ لینے والوں میں ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،شیخ سمیع ٹی آر ایس وارڈممبر،محمد اسماعیل مجلس وارڈ ممبر،جناب ڈاکٹر عبدالرحیم پاشاہ،محمد پاشاہ حسن آباد اوٹکور ٹاٶن مجلس صدر،محمد شریف فیضی،عبدالحنان جامعی، عبدالجواد عمری،عبدالحکیم،عبدالعلیم،محمد افتخار، محمد آصف بڑے پیر ٹی آر ایس ماٸنارٹی ٹاٶن صدر،محمد سمیع کلوال صدر عیدگاہ کمیٹی،عبدالقیوم،ٹی آر ایس قاٸدین عبدالخالق،ناصر خان،عبدالرحیم پورلہ،جاوید عبداللہ،عبدالخالق کلوال،عبدالقادر کرنول،عبدالرشید نگری،این۔محمود،محمد محبوب مڑکی،محمد نذیر احمد،اسماعیل مسعود شریک تھے۔دیگر مذہبی،سیاسی مقامات پر بھی جشن آزادی ہند تقاریب نہایت ہی پر مسرت طریقہ سے مناٸی گٸی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button