نیشنل

نریندرمودی کے خطاب میں ساورکرکا ذکر۔ عوام کا شدید رد عمل

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے لال قلعہ کی فصیل پرترنگا لہرانے کے بعد قوم سے خطاب میں ساورکرکا ذکرکیا جس پرعوام نے شدید رد عمل ظاہرکیا ہے۔ نریندر مودی نے کہا ہم سب باپو، نیتا جی بوس، بابا صاحب امبیڈکر، ویر ساورکر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فرض کے راستہ پرزندگی گزاری، فرض کا راستہ ان کی زندگی کا راستہ رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا’ملک شکرگزار ہے، منگل پانڈے، تاتیا ٹوپے، بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، رام پرساد بسمل کا ہمارے ایسے لاتعداد انقلابیوں نے برطانوی راج کی بنیاد ہلادی۔ وزیراعظم کے بیان پرعوام کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ پنکج نامی صارف نے لکھا کہ ناتھورام گوڈسے اور بھگوان بولتے تو عقیدت مند خوشی سے مر جاتے۔

انکت شرما نے لکھا کہ ایسی ذہنیت پر شرم آتی ہے، جہاں ملک کے آزادی پسندوں میں ساورکر کا نام لیا جاتا ہے لیکن نہرو کا نام نہیں لیا جاتا۔ رتیش سونکر نامی صارف نے لکھا کہ ساورکر نے بنیاد ہلا دی، آپ جھوٹ کیوں بولتے ہیں، ایسے مبارک موقع پر کہہ دیں کہ انہوں نے انقلابیوں کے لیے کھائی کھودی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button