جرائم و حادثات

فلم اداکارہ رشمیکا کا ڈیپ فیک ویڈیو۔ اصل ملزم گرفتار

نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہوئی ہندی فلم انیمل کے ذریعہ راتوں رات بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے جنوبی ہند کی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملہ میں دہلی پولیس نے کلیدی ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

 

اس سلسلے میں گزشتہ سال 10 نومبر کو ایف آئی آر درج کیا گیا تھا اورملزم کی تلاشی شروع کردی گئی تھی۔ اور تبھی سے سرگرمی کے ساتھ ملزم کی تلاش شروع ہو گئی تھی۔ 6 نومبر 2023 کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں رشمیکا مندانا قابل اعتراض لباس

 

میں لفٹ میں داخل ہوتی نظر آ رہی تھیں۔ یہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں تھی بلکہ کسی دیگر خاتون کے جسم پر رشمیکا مندانا کا چہرہ فرضی طور پر لگا دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button